وفاقی حکومت نے پیٹرول کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا
وفاقی حکومت کا پیٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے پیٹرول الاٹ کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
کوٹے کے مطابق پیٹرول کی الاٹمنٹ
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق وفاقی حکومت نے کوٹے کے مطابق پیٹرول الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈیجیٹل نظام کی شروعات
وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی راشن بندی کے لیے ایک ڈیجیٹل نظام لا رہی ہے۔ اس ضمن میں حکومت ایک ایپ تیار کر رہی ہے جسے پیٹرولیم مصنوعات کے صارفین ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔
ایپ کی رجسٹریشن کا طریقہ کار
ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد ہر شہری اپنی گاڑی کا نمبر اور اپنا شناختی کارڈ نمبر درج کرکے خود کو ایپ میں رجسٹرڈ کروائے گا۔
پیٹرولیم کوٹے کی تقسیم
ذرائع نے بتایا کہ حکومت ہر شہری کے لیے اس کی ضرورت اور دستیابی کے مطابق پیٹرولیم کوٹہ مقرر کرے گی۔








