وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات، ایران جنگ میں پاکستان کے کردار پر اعتماد میں لیا
اہم بیٹھک کا انعقاد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) خطے کی کشیدہ صورتحال اور قومی سلامتی کے معاملے پر وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں اہم بیٹھک کا انعقاد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب؛ یومیہ اجرت پر جنگلوں میں کام کرنے والے مزدوروں کی ادائیگی کے لیے جدید نظام متعارف
ملاقات کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی، اس موقع پر حکومتی وزراء بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: گریٹا ٹنبرگ اور اس کے ساتھیوں کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی اسرائیل نے حراست میں لے لیا، ویڈیو
دوران ملاقات گفتگو
ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر کئے گئے اقدامات پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی جانب سے اچانک جنگ بندی کا خدشہ، نیتن یاہو نے 48 گھنٹوں میں ایران کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم کی بریفنگ
وزیراعظم نے ایران جنگ میں پاکستان کے کردار پر بلاول بھٹو زرداری کو اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کو صوبوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق حکمت عملی پر بھی بریفنگ دی۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم ترین میچ، ویسٹ انڈیز نے انڈیا کو جیت کیلئے بڑا ہدف دے دیا
آنے والی ملاقات
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی آج شام ایوان صدر میں ملاقات ہوگی، جس میں خطے کی کشیدہ صورتحال اور سمارٹ لاک ڈاؤن پر بات چیت کی جائے گی۔
امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی
ذرائع کے مطابق وزیراعظم امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی سے متعلق فیصلے پر آصف علی زرداری کو آگاہ کریں گے。








