امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست بات چیت کے حوالے سے ایرانی سفیر کا اہم بیان آ گیا
ایرانی سفیر کا اہم بیان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست بات چیت کے حوالے سے ایرانی سفیر کا اہم بیان آیا۔
یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف: پی ٹی آئی کا اسلام آباد میں دھاوا دشمن قوتوں کے حملے کی علامت
پاکستانی سفیر کی تردید
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان براہ راست یا بالواسطہ کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔ پاکستان جیسے دوست ممالک تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں، اُمید ہے کہ دوست ممالک کی کوششیں کامیاب ہو جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا مشہور اور تاریخی فلمی سٹوڈیو 183 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت کردیا گیا
دوست ممالک کی کوششیں
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایک بیان میں ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ دوست ممالک جارحیت کے خاتمے کے لیے فریقین سے رابطے میں رہتے ہیں، میری معلومات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اب تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔
ایرانی وزارت خارجہ کا مؤقف
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر رہے ہیں، ایران مختلف ممالک کے پیغامات کا جواب دے رہا ہے۔ ایران کا مؤقف واضح ہے کہ وہ اپنا دفاع جاری رکھے گا، اور امریکہ و اسرائیل کے حملوں کے دوران مذاکرات کی باتیں قابل یقین نہیں۔ عباس عراقچی پاکستانی ہم منصب اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں سے رابطے میں ہیں۔








