پنجاب پولیس نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی کیلئے 3 ارب 30 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیے
پنجاب پولیس کا فنڈز کا مطالبہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب پولیس نے پی ایس ایل اور رواں سال کی سیکیورٹی کے لیے 3 ارب 30 کروڑ روپے کے فنڈز مانگ لیے ہیں۔ حکومت نے 1 ارب 20 کروڑ روپے جاری کرتے ہوئے اس میں کام چلا جانے کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں، وزیر پیٹرولیم
سیکیورٹی اخراجات کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل الیون اور سال 2026 کے دوران سیکیورٹی اخراجات کے لیے حکومت سے مجموعی طور پر 3.3 ارب روپے سے زائد فنڈز کا تقاضا کیا گیا۔ اس کے علاوہ، بقایا جات کی مد میں تقریباً ایک ارب روپے کی ادائیگی کی درخواست بھی کی گئی ہے۔
پی ایس ایل کے لیے خصوصی فنڈنگ
پی ایس ایل کے لیے 2.28 ارب روپے کے فنڈز مانگے گئے، جبکہ حکومت نے مکمل ڈیمانڈ کے بجائے 1.2 ارب روپے کی منظوری دی۔ منظور شدہ فنڈز نہ صرف پی ایس ایل بلکہ تمام سیکیورٹی ایونٹس کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جن میں محرم الحرام اور ربیع الاول کے سیکیورٹی انتظامات بھی شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی کے سیکیورٹی اخراجات بھی ان فنڈز میں شامل ہیں.








