معرکۂ حق میں پاکستان نے دشمن کے 11 جہاز گرائے: احسن اقبال کا جدہ میں تقریب سے خطاب
جنگی کامیابیاں
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے دشمن کے 11 جہاز گرائے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھرپور عسکری طاقت سے سرحدوں کی حفاظت کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: میانوالی میں داماد نے ساس کو قتل کردیا
تقریب کا پس منظر
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق سعودی عرب کے شہر جدہ میں یومِ پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں پاکستان نے دشمن کے 11 جہاز گرائے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر بھرپور عسکری حکمت عملی کے ساتھ ملکی سرحدوں کا دفاع کر رہے ہیں اور ہر دشمن کے دانت کھٹے کر رہے ہیں۔
قوم کا عزم
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستانی جوان وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں جو قوم کے لیے باعث فخر ہے۔ شہباز شریف کی قیادت میں "اڑان پاکستان" کے ایجنڈے پر دوبارہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ سمندر پار پاکستانی اپنا حق ادا کر رہے ہیں۔








