جنگی صورتحال کے باعث پھنسے زائرین کیلئے سعودی عرب کی جانب سے بڑا ریلیف، ویزوں میں توسیع کر دی
سعودی عرب میں زائرین کیلئے ویزہ توسیع
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنگی صورتحال کے باعث سعودی عرب میں پھنسے زائرین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا گیا۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق 25 فروری کو ختم ہونے والے ویزوں کی مدت میں 18 اپریل تک توسیع دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مصالحت کا کلچر دنیا بھر میں ہے مگر ہمارے ہاں اس میں ٹائم لگے گا: جسٹس محسن اختر کیانی
ویزوں کی توسیع کی تفصیلات
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ویزے کی یہ توسیع مقررہ فیس ادا کرکے "ابشر" پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ تمام اقسام کے ویزہ ہولڈرز بغیر کسی جرمانے کے ملک سے روانہ ہو سکتے ہیں۔
سعودی حکام کی ہدایت
سعودی حکام نے ہدایت کی ہے کہ قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے تمام زائرین 18 اپریل سے پہلے سعودی عرب چھوڑ دیں۔








