مقبوضہ کشمیر میں 2019 سے 2023 کے دوران سینکڑوں کم عمر لڑکیاں لاپتہ ہوئیں، بھارتی وزیر داخلہ کا لوک سبھا میں تشویشناک انکشاف

بھارتی حکومت کا اعتراف

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی حکومت نے لوک سبھا میں اعتراف کیا ہے کہ حالیہ عرصے کے دوران مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑی تعداد میں کم عمر لڑکیاں لاپتہ ہوئی ہیں، جس نے علاقے میں بچوں کی حفاظت اور حکومتی ذمہ داری پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: مغوی اسسٹنٹ کمشنر تمپ بازیاب، خصوصی طیارے سے کوئٹہ منتقل

بچوں کی گمشدگی کے اعداد و شمار

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ نے بتایا کہ نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (NCRB) کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 2023 میں 18 سال سے کم عمر 509 لڑکیاں لاپتہ ہوئیں۔ ان میں سے 209 لڑکیاں بازیاب ہوئیں جبکہ 300 لڑکیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

یہ بھی پڑھیں: راشد نصیر کا یو ٹیوبر عادل راجہ کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ، دوسرے دن کی سماعت

ماضی میں گمشدگی کے اعداد و شمار

ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم عمر لڑکیوں کی گمشدگی کوئی نیا مسئلہ نہیں بلکہ ایک مسلسل رجحان بن چکا ہے۔ 2019 میں 355 لڑکیاں، 2020 میں 350 لڑکیاں، 2021 میں 443 لڑکیاں، 2022 میں 502 لڑکیاں، 2023 میں 509 لڑکیاں لاپتہ ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس: پی ٹی آئی رہنما محمود الرشید کی درخواست ضمانت مسترد

حکومتی اقدامات پر سوالات

بھارتی حکومت نے ٹریک چائلڈ، کھویا پایا پلیٹ فارمز اور CCTNS کے ذریعے کیسز حل کرنے کے دعوے کیے ہیں، تاہم متعدد کیسز اب بھی حل طلب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومتی ڈیڈ لائن کے بعد غیر قانونی مقیم افغان باشندوں سے کیا سلوک کیا جائے گا؟ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

عوامی خدشات اور مطالبات

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ حکومتی اقدامات مؤثر نہیں اور عوام میں خوف و ہراس بڑھ رہا ہے۔ متاثرہ خاندان اپنے لاپتہ بچوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ بچوں کی مسلسل گمشدگی اور ان کی تلاش میں سست روی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کشمیر میں خصوصاً بچے محفوظ نہیں۔ لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ گمشدگی کے واقعات کی آزادانہ تحقیقات کی جائیں۔ عالمی برادری اس مسئلے پر توجہ دے۔

ماہرین کا تجزیہ

ماہرین کے مطابق یہ واقعات انسانی اسمگلنگ اور بچوں کے استحصال جیسے سنگین جرائم سے بھی جڑے ہو سکتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...