ترک صدر رجب طیب اردوان کا صہیونی جارحیت کے خلاف دوٹوک مؤقف قابلِ تحسین ہے، ایرانی صدر مسعود پزشکیان
ایرانی صدر کا ترک صدر کی حمایت میں بیان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ترک صدر رجب طیب اردوان کے صہیونی جارحیت کے خلاف دوٹوک مؤقف کی تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنیوا میں ایران اور یورپی طاقتوں کے مذاکرات ختم، یورینیم افزودگی ہماری ریڈ لائن ہے، ایران نے واضح کر دیا سورس: الجزیرہ
ترکی کا امتِ مسلمہ کے ساتھ یکجہتی کا کردار
مسعود پزشکیان نے اپنے بیان میں کہا کہ ترک قوم نے کئی برسوں سے امتِ مسلمہ کے ساتھ یکجہتی میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس باوقار راستے پر اللہ کے فضل سے مل کر آگے بڑھتے رہیں گے۔
اردوان کا امن کے لئے عزم
یاد رہے کہ گذشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ترکیہ ایران میں امن کے قیام کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کے ساتھ کام کرتا رہے گا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جنگ خطے میں اپنی لپیٹ میں لے چکی ہے، اور انہوں نے ترک معیشت کو ہونے والے نقصانات کے سدباب کے لئے اقدامات کرنے کا عہد کیا ہے۔








