پاکستان کو ملنے والے نئے بیرونی قرضوں میں 18فیصد سے زیادہ کا اضافہ

پاکستان کی بیرونی قرضوں میں اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کو ملنے والے نئے بیرونی قرضوں میں 18فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہو گیاہے۔ حکومت نے جولائی سے فروری کے دوران آئی ایم ایف سمیت 6 ارب 86 کروڑ ڈالر کے نئے قرضے حاصل کیے جن کی مجموعی مالیت ایک ہزار 904 ارب روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ گھریلو ناچاقی پر بیوی کو قتل کرنے والا شوہر گرفتار

مالی معاونت کی تفصیلات

سما ٹی وی کے مطابق پاکستان کو جولائی تا فروری 5.86 ارب ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی، 5.76 ارب ڈالر کے نئے قرضے میں 9 کروڑ 22 لاکھ ڈالر کی گرانٹ شامل ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کی نسبت قرضوں میں 91 کروڑ ڈالر اضافہ ہوا، آئی ایم ایف کی 1 ارب ڈالر قسط ملا کر حجم بڑھ کر 6.76 ارب ڈالر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں بھتہ خوری میں ملوث بھتہ خور گروہ کے سرغنہ کا بھائی اور 3 ساتھی گرفتار

روزانہ کی بنیاد پر نئے قرضے

پاکستان نے یومیہ بنیاد پر 7.86 ارب روپے کا نیا قرضہ حاصل کیا، پاکستانی کرنسی میں نئے قرضوں کی مالیت 1904 ارب روپے ہے۔ سعودی عرب 3 ارب ڈالر، چین نے ایک ارب ڈالر کا قرض رول اوور بھی کیا۔ پہلے 8 ماہ میں مختلف عالمی مالیاتی اداروں نے 2.37 ارب ڈالر فراہم کئے، نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کی مد میں بھی 1.76 ارب ڈالر کا قرضہ لیا گیا، عالمی بینک 72 کروڑ 20 لاکھ ڈالر، اے ڈی بی سے 66 کروڑ ڈالر ملے۔

قرض کی فراہمی کی تفصیلات

اسلامی ترقیاتی بینک نے مختصر مدت کیلئے 48 کروڑ ڈالر سے زائد قرض دیا۔ پاکستان آئی بی آر ڈی بینک نے بھی 35 کروڑ ڈالر سے زائد قرض فراہم کیا۔ مختلف دوست ممالک نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر سے زائد قرض دیا۔ سعودی عرب نے پاکستان کو 33 لاکھ ڈالر گرانٹ سمیت 81 کروڑ ڈالر فراہم کئے، سعودی عرب نے پاکستان کو 8 ماہ میں 80 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا، چین نے 27 کروڑ کا قرضہ دیا، گرانٹ سمیت 7 کروڑ 22 لاکھ ڈالر علاوہ ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...