طاقتور طوفان سعودی عرب اور خلیجی خطے کی جانب بڑھ رہا ہے، موسلا دھار بارش، شدید آندھی اور گرد آلود ہواؤں کا خدشہ ہے، ماہرین موسمیات
موسمی حالات کی پیشگوئی
ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن) ماہرین موسمیات کے مطابق طاقتور طوفان سعودی عرب اور خلیجی خطے کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے موسلا دھار بارش، شدید آندھی اور گرد آلود ہواؤں کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسرائیلی جارحیت عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور ایران کو دفاع کا پوراحق حاصل ہے: پاکستان
بارشوں کی شدت
ماہرین موسمیات کے مطابق ہفتے کے اختتام تک مختلف علاقے بارشوں سے شدید متاثر ہوسکتے ہیں، آج اور جمعرات کو تیز بارش اور ہوا کی رفتار 60 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 10 ماہ میں 6 ارب ڈالر موصول
ساحلی علاقوں کی صورتحال
سعودی محکمہ موسمیات نے حد نگاہ متاثر اور ساحلی علاقوں میں اونچی لہریں پیدا ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔ ساحلی علاقوں میں لہروں کی اونچائی 2.5 میٹر سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے حملے، رونالڈو نے ریاض چھوڑ دیا، نجی طیارے میں کہاں روانہ ہو گئے؟ جانیے
متحدہ عرب امارات میں احتیاطی تدابیر
میڈیا رپورٹس کے مطابق یواے ای میں طوفانی بارش کے باعث پانی گھروں میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔ رہائشیوں نے اپنے گھروں کو پانی سے بچانے کے لیے ریت کی بوریاں خرید لی ہیں، متعدد افراد پلاسٹک شیٹس لگا کر گھروں کو سیلاب سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں خاتون اور مرد کے قتل کا واقعہ، جوڈیشل مجسٹریٹ کا خاتون کی قبرکشائی کا حکم
نماز کی ادائیگی کے بارے میں ہدایات
اماراتی محکمہ اوقاف کی جانب سے شدید بارش کے دوران نماز گھر میں ادا کرنے کی اپیل کی گئی ہے، یہ اقدام خراب موسمی حالات اور عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے بچایا جا سکے۔
مساجد کے آئمہ کے لیے ہدایات
اماراتی محکمہ اوقاف نے مساجد کے آئمہ کرام کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ بارش سے متاثرہ علاقوں میں اذان کے فوراً بعد لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کریں کہ وہ اپنے گھروں میں نماز ادا کریں۔ اگر مساجد میں نماز ادا کی جا رہی ہو تو ظہر اور عصر کی نمازیں جمع کرکے پڑھی جائیں، اسی طرح مغرب اور عشاء کی نمازیں بھی اکٹھی ادا کی جائیں۔








