ٹرمپ دھمکیاں نہیں لگاتے، مزید نقصان پہنچانے کے لیے تیار ہیں، ایران غلط اندازے نہ لگائے: ترجمان وائٹ ہاؤس
واشنگٹن میں پریس کانفرنس
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ دھمکیاں نہیں لگاتے، ایران غلط اندازے نہ لگائے۔ ایران سے کون مذاکرات کر رہا ہے اس بارے میں نہیں بتا سکتی، ایران نے شکست تسلیم نہ کی تو ٹرمپ انہیں مزید نقصان پہنچانے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے حملے سے پہلے کس طرح خفیہ کارروائیاں انجام دیں؟ موساد کی ویڈیو جاری
آپریشن "اپیک فیوری" کی کامیابی
پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیرولین لیوٹ نے کہا کہ آپریشن "اپیک فیوری" میں دشمن کے 9000 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، ایران کے 90 فیصد میزائل اور ڈرونز کو مار گرایا گیا، اور ایران کے 140 سے زائد بحری جہاز تباہ کیے گئے ہیں۔ دوسری عالمی جنگ کے بعد پہلی بار کسی نیوی کو اس حد تک تباہ کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ دھمکیاں نہیں لگاتے، ایران کو غلط اندازے نہیں لگانے چاہئیں۔ گزشتہ مرتبہ غلط اندازے لگانے پر ایران کی لیڈرشپ، نیوی، اور ایئر فورس کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا تھا۔ اگر ایران سمجھنے سے انکاری ہے تو جنگ ہو سکتی ہے۔ ایران سے متعلق مذاکرات میں جے ڈی وینس شامل رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ (ن) پنجاب کی تنظیم کا اجلاس، ضمنی اور بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں پر مشاورت
ایران کی ممکنہ کارروائیاں
کیرولین لیوٹ نے مزید کہا کہ اگر ایران نے شکست نہ مانی تو وہ مزید سخت حملے کریں گے۔ ایران کو غلط اندازے نہیں لگانے چاہئیں۔ جنگ ختم ہونے پر فیول کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔ جمعرات کو صدر ٹرمپ کابینہ اجلاس کی میزبانی کریں گے۔
چینی صدر سے ملاقات
مریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چینی سربراہ شی جن پنگ سے بیجنگ میں ملاقات 14 مئی کو ہوگی۔ چینی صدر کے اس سال دورۂ واشنگٹن کی تاریخ کا جلد اعلان ہوگا۔








