ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
جو کوشش کی جا رہی ہے اب آپ کو انشاءاللہ کامیابی دلائے گی، آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اُس کے ہونے کے امکانات بھی روشن ہیں فکر مند نہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں کل اہم مقدمات سماعت کیلیے مقرر
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
آپ کی ایک بڑی ضرورت پوری ہو گی اور مالی معاملات بھی انشاءاللہ اب بہتری کی جانب ہوں گے جو لوگ بندش وغیرہ میں تھے وہ بھی اب آزاد ہو سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عید میلاد النبیﷺ پر سیکیورٹی کے لیے ہدایات جاری، نفرت انگیز تقاریر، اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ پر سخت پابندی ہوگی
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
ایک اہم معاملہ آج شام تک حل ہو سکے گا اور جو رکاوٹ تھی وہ تو صبح ہی ختم ہو جائے گی آج کا دن گھریلو ماحول میں بھی بہتری کا سبب بن سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارے لیڈر کے بارے میں اخلاق سے گری ہوئی باتیں کرو گے تو آپ کو تھپڑ ہی پڑے گا، ایم پی اے خالد نثار ڈوگر
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
ایک کے بعد ایک کام میں بہتری آ رہی ہے وہ لوگ جو عرصہ دراز سے بے روز گار تھے وہ اب بہتری حاصل کر سکیں گے اور جو بھی مالی معاملہ ہے وہ بہتری میں ہی جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: میں اپنی پرانی ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنا بھی پسند نہیں کرتی ” جنت مرزا کا انکشاف
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
آپ کو اُس شخص سے فائدہ ہو گا جو کبھی بھی کام نہیں آیا اور جس نے آپ کے لئے کوئی وعدہ کر رکھا ہے انشاءاللہ وہ بھی اب اپنے وعدے پر پورا اُتر سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیر اعظم نتائج سے مکمل آگاہ تھے اس کے باوجود ریاستی مفاد کے خلاف فیصلے کیے: بلال اظہر کیانی
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
زیادہ فکر مند نہ ہوں اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ وہ آپ کی تمام مشکلات آسان کر دے گا اور جو لوگ کسی بھی معاملے کو لے کر ذہنی ڈپریشن کا شکار ہیں وہ اس سے باہر نکل سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں دن دیہاڑے ڈکیتی مزاحمت پر شہری قتل، مقتول 2 بیٹیوں کا باپ اور آن لائن رکشہ چلاتا تھا۔
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
آج خوبصورت دن ہے اور آپ کے لئے کوئی اچھی خبر انشاءاللہ آنے والی ہے اور جو بھی رکاوٹ کل تک محسوس ہو رہی تھی آج صبح ہی دور ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دیونیکا تریپاٹھی اور وویک دہیا کی طلاق کی افواہیں، اداکار نے صورتحال واضح کردی
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
بے اعتباری لوگوں سے دور رہیں، وہ صرف اپنے مطلب کےلئے آپ سے ملتے ہیں آج آپ کو جو کام کرنا ہے بسم اللہ کر کے شروع کریں شام تک ہی رزلٹ مل جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کے کپتان بننے پر شعیب ملک کا رد عمل
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
آپ کی ایک بڑی مشکل انشاءاللہ ٹل جائے گی جس مسئلے کی وجہ سے آگے بڑھنے میں دشواری پیش آ رہی تھی۔ وہ بھی حل ہونے کے قریب ہے آج کافی کچھ اچھا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: مشہور بالی ووڈ اداکار کی قابل اعتراض حالت میں درخت پر چڑھنے کی ویڈیو وائرل
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
ایک بار پھر صورتحال میں کسی قسم کی تبدیلی آ رہی ہے آپ کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنی ہوں گی۔ آپ کی ذرا سی بھی لاپرواہی ایک اچھے وقت کو ہاتھوں سے نکال دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ نے ایران کی بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا تو پورا خطہ اندھیرے میں ڈوب جائے گا، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کا بیان
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
آپ کو جو پریشانی اور ڈپریشن کا سامنا ہے انشاءاللہ آج ہی اس کا کوئی حل سامنے آئے گا جو لوگ بیماری، بندش کا شکار ہیں وہ بھی اس سے اب نکل سکیں گے۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
کچھ بہتر صورتحال سامنے آ رہی ہے آپ کو صرف محنت کرنا ہے اور اس اچھے وقت سے فائدہ اٹھانا ہے یاد رکھیں کہ جو مواقع مل رہے ہیں یہ بار بار نصیب میں نہیں ہوتے۔








