دنیا وسیع جنگ کے خطرے کی طرف بڑھ رہی ہے: سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خدشہ ظاہر کیا
نیو یارک میں انتونیو گوتریس کا بیان
نیو یارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی جنگ قابو سے باہر ہوگئی ہے، دنیا وسیع جنگ کے خطرے کی طرف بڑھ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی مزید تنزلی، مفتاح اسماعیل کا ہوشربا انکشاف
امن کیلئے اقدامات کی اہمیت
ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ مذاکرات اور امن کیلئے کیے جانے والے اقدامات کا کامیاب ہونا ضروری ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل جنگ ختم کریں اور ایران پڑوسیوں پر حملے فوری روکے۔
آبنائے ہرمز کی طویل بندش تیل، گیس اور کھاد کی نقل وحرکت روک رہی ہے۔ یہ رکاوٹ عالمی کاشتکاری کے اہم موسم میں انتہائی سنگین صورتحال پیدا کر رہی ہے۔
لبنان کے حالات پر تشویش
’’جنگ‘‘ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ ’’لبنان کو دوسرا غزہ نہیں بنایا جائے، غزہ جیسی کارروائیاں لبنان میں نہیں دہرائی جائیں۔ لبنان میں اسرائیلی فوجی آپریشن روکا جائے، حزب اللہ اسرائیل پر حملے روکے۔‘‘








