امن مذاکرات، امریکا و اسرائیل نے 2 ایرانی رہنماؤں کو اپنی ٹارگٹ لسٹ سے ہٹا دیا
امریکا اور اسرائیل کی نئی حکمت عملی
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی حکام نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ممکنہ امن مذاکرات کے پیش نظر 2 سینئر ایرانی عہدیداروں کو عارضی طور پر ٹارگٹ لسٹ سے نکال دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاپتہ ہونیوالے چار سالہ بچے کی لاش پڑوسی کے گھر سے برآمد،ملزم گزفتار
ایرانی عہدیداروں کی نام ہٹانے کی وجوہات
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقرغالباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کا نام 4 سے 5 روز کیلئے ٹارگٹ لسٹ سے ہٹایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ہزار دیہاتیوں کے ہجوم نے رائل بنگال ٹائیگر کو مار ڈالا
امریکی صدر کا کردار
رپورٹ کے مطابق، یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کیلئے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہید بینظیر بھٹو نے آئین، پارلیمان اور عوام کے ووٹ کے حق کے لئے بھرپور جدوجہد کی: صدر مملکت
ثالثی کی کوششیں
ترکی، پاکستان اور مصر کے ثالث امریکا اور ایران کو فوری مذاکرات کیلئے قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ جنگ بندی ہوسکے، جس کے بعد مذاکرات ممکن ہوں۔
مذاکرات کی کامیابی کے امکانات
حکام کی رائے ہے کہ امریکا اور ایران کی شرائط میں بڑے اختلافات کے باعث ان مذاکرات کی کامیابی کے امکانات کم ہیں۔








