انسداد دہشتگردی عدالت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
انسداد دہشت گردی عدالت کا حکم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران پر اسرائیل کا حملہ ناقابل قبول اور بلاجواز ہے، دفتر خارجہ
سماعت کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف 26 نومبر، سنگجانی جلسہ اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما عمیر نیازی، رؤف حسن اور اعظم سواتی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پولو کے نامور کھلاڑی محمد حسین کا مبینہ قتل،لاش دریا سے مل گئی
ضمانت کی درخواستوں کی توسیع
عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی 230 سے زائد ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کرتے ہوئے انہیں 21 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالت کی جانب سے مذکورہ کیسز میں فریقین کو اگلی سماعت پر حتمی دلائل دینے کی ہدایت جاری کی گئی۔
مقدمات کی تفصیلات
واضح رہے کہ ان رہنماؤں کے خلاف تھانہ ترنول، رمنا، آبپارہ، سیکرٹریٹ اور دیگر تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں。








