چوکوں چھکوں کی برسات، پاکستان سپر لیگ 11 کا آج سے آغاز
پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے افتتاحی میچ میں آج دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور لیگ میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدر آباد کنگز مین مد مقابل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائی کورٹ نے ہیروئن بیچتے پکڑی جانے والی 14سالہ لڑکی کے والدین کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا
میچ کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور قلندرز اور حیدر آباد کنگز مین کے درمیان ایونٹ کا پہلا ٹاکرا شام 7 بجے، لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوگا، تاہم بدقسمتی سے شائقین اس میچ کو گراؤنڈ میں جا کر نہیں دیکھ سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سپر ایٹ مرحلہ: انگلینڈ کی سری لنکا کے خلاف بیٹنگ جاری
شائقین کی مایوسی
کرکٹ کے دیوانے اپنے پسندیدہ ایونٹ کو دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں لیکن اس بار میچز بس ٹیلی ویژن اور لائیو سٹریمنگ پر ہی دیکھے جا سکیں گے، خطے میں جاری کشیدگی کے باعث توانائی بحران سے بچنے کیلئے حکومتی فیصلے کے باعث گراؤنڈ میں شائقین موجود نہیں ہوں گے۔
پی سی بی کا فیصلہ
یاد رہے کہ پی سی بی نے خطے کی صورتحال کے باعث قومی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں تبدیلی کی تھی، پرانے شیڈول میں 44 میچز 6 مختلف شہروں میں کھیلے جانے تھے جبکہ اب 22 میچز کراچی اور 22 کی میزبانی لاہور کرے گا.








