منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
پرویز الہٰی کی حاضری معافی منظور
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیشل سینٹرل عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: نیا دن نیا ریکارڈ! سٹاک مارکیٹ ایک لاکھ 89 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گئی
عدالت کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیشل سینٹرل عدالت کے جج اشفاق احمد نے چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کے خلاف منی لانڈنگ کیس کی سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کل کوئٹہ جائیں گے، صوبے کے عمائدین کو مختلف امور پر اعتماد میں لیا جائے گا
ملزمان کے وکیل کی موجودگی
ملزمان کی جانب سے رانا فرخ ایڈووکیٹ پیش ہوئے، عدالت نے شریک ملزم فرحان، واجد علی سمیت دیگر کی حاضری مکمل کی، عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی ہراسانی کے الزامات، شاہ چارلس نے چھوٹے بھائی اینڈریو سے پرنس کا لقب واپس لے لیا
کیس کی مزید سماعت
عدالت نے پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔
ایف آئی اے کا چالان
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کروا رکھا ہے۔








