بھارت میں خوفناک بس حادثہ: تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی، 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی
آندھرا پردیش میں خوفناک حادثہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں ایک مسافر بس اور ڈمپر ٹرک کے درمیان شدید تصادم کے بعد بس میں آگ لگنے سے کم از کم 12 افراد ہلاک جبکہ تقریباً 20 مسافر زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ خوراک ختم کر دیا
حادثے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا جب ایک ہندو یاتریوں سے بھری بس تلنگانہ کے شہر نرمل سے نیلور جا رہی تھی۔ تصادم کے فوراً بعد بس میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کئی مسافر زندہ جل گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آنے کے لیے اصول دنیا کے لیے وہی افغان شہریوں کے لیے بھی ہیں: طلال چودھری
زخمیوں کا علاج
مارکاپورم کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناگ راجو نے میڈیا کو بتایا کہ متعدد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ
آندھرا پردیش کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔








