بانی کی رہائی کے لیے فورس بنانے کے خلاف درخواست گزار کی ثبوت پیش کرنے کے لیے مہلت کی استدعا منظور
وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی آئینی عدالت نے سہیل آفریدی کیخلاف بانی کی رہائی کیلئے فورس بنانے کیخلاف درخواست گزار کی ثبوت پیش کرنے کیلئے مہلت کی استدعا منظور کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں جدید پھل اور سبزی مارکیٹس کا تعارف
کیس کی سماعت
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی آئینی عدالت میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کیخلاف بانی کی رہائی کیلئے فورس بنانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی بیانات پر عدالت مداخلت نہیں کرسکتی، ٹھوس شواہد یا فورس بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہو تو دکھا دیں۔
وکیل کی استدعا
وکیل درخواست گزار نے ثبوت پیش کرنے کیلئے عدالت سے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔








