نئی نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا: محسن نقوی

وزیر داخلہ کی منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کی یقین دہانی

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے کہا کہ نئی نسل کو منشیات سے بچانے کیلئے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: خاتون کو گھر کے دروازے پر پارسل موصول ، کھول کر دیکھا تو ایسی چیز نکل آئی کہ ہوش اڑ گئے

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ہیڈکوارٹر کا دورہ

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں ڈی جی اے این ایف میجر جنرل عبدالمعید نے محسن نقوی کا استقبال کیا۔ انہوں نے زیر تعمیر نیشنل کاؤنٹر نارکوٹکس کوآرڈینیشن سنٹر کا معائنہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی وجہ سامنے آگئی

اہم اجلاس کی کارروائی

وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اے این ایف ہیڈ کوارٹر میں اہم اجلاس ہوا، جس میں محسن نقوی کو اے این ایف کی کارکردگی، افعال کار اور آپریشنز کے بارے بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کئی راتیں رویا، تنہائی کاٹی، دل پر بوجھ رہا، اتنے دکھ سہے کہ بحرالکاہل بھی داد دیتا رہا کہ تیرے دکھ مجھ میں اترتے تو شاید ماؤنٹ ایورسٹ کو بھی ڈبو دیتا

منشیات کے جرائم کی سزا کی شرح

دوران بریفنگ بتایا گیا کہ منشیات کے جرائم میں سزا کی شرح 82 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث 22 ملکی اور 9 غیر ملکی ڈرک ٹریفکنگ آرگنائزیشنز کو توڑا گیا، پوپی کی فصل کی کاشت کو تلف کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس اڈیالہ جیل پہنچ گئی

نئی نسل کی حفاظت کا عزم

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کیلئے ہر سطح پر بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا، تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے خلاف آگاہی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران میں امریکی لڑاکا طیارہ مار گرایا گیا، عملے کی تلاش جاری، امریکی حکام

انسداد منشیات کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

انہوں نے کم وسائل و افرادی قوت کے باوجود انسداد منشیات کے ضمن میں موثر کارروائیوں پر اے این ایف کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس میں اے این ایف کے حال ہی میں شہید ہونے والے 6 شہدا کی بلندی درجات کیلئے دعا کی گئی۔

AENF فاؤنڈیشن کے قیام کی منظوری

اجلاس میں ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اے این ایف فاؤنڈیشن کے قیام کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...