ملک کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت، ایسی حرکتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے: عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات کا بیان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک کے خلاف پروپیگنڈا ناقابل برداشت ہے، ایسی حرکتیں کرنے والوں کو شرم آنی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ، اوگرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پاکستان کا کردار

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں پاکستان کا کلیدی کردار اب واضح طور پر سامنے آ رہا ہے جبکہ عالمی برادری پاکستان کی سفارتی کوششوں کو تسلیم کر رہی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سفارتی محاذ پر پاکستان کا لوہا منوایا، جبکہ ہمسایہ ملک بھارت پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے پریشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نہریں نکالنے کے منصوبے کیخلاف قرارداد ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی میں احتجاج

ملک کا وقار اور قومی مفاد

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں مؤثر اور بھرپور آواز کے طور پر سامنے آیا اور جنیوا اجلاس میں غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی۔

انہوں نے واضح کیا کہ کوئی سیاسی لیڈر ملک سے بڑا نہیں، تنقید سب کا حق ہے، لیکن ملک کا وقار داؤ پر نہیں لگایا جا سکتا، قومی مفاد سب سے مقدم ہے اور کوئی سیاسی جماعت یا شخصیت ملک سے مقدم نہیں ہو سکتی۔

یہ بھی پڑھیں: 11 ویں این ایف سی ایوارڈ کے لیے 8 اہم ورکنگ گروپس قائم

سیاسی مخالفت کی حدود

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مملکت پاکستان کے مرہون منت ہیں، اور سیاسی مخالفت میں ملک کی تضحیک ناقابل برداشت ہے۔

موجودہ صورتحال اور پروپیگنڈا

وزیر اطلاعات نے کہا کہ معرکہ حق کی فتح نے پاکستان کا مقام بڑھایا ہے، موجودہ صورتحال میں ملک کے خلاف پروپیگنڈا قابل قبول نہیں اور شخصیت یا انا پرستی ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔ انہوں نے ملک کیخلاف بات کرنے والوں کو شرم آنے کی تلقین بھی کی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...