25 ارب روپے ٹرانزیکشنز کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اداکار حمزہ عباسی کی ٹک ٹاکر بہن کو بڑا ریلیف دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹک ٹاکر اور اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف 25 ارب روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز اور منی لانڈرنگ کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے ایک مقدمہ کالعدم قرار دے دیا، جبکہ دیگر تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چار قتل کرنے والے قیدی نے اپنی بیوی کو جیل میں ازدواجی ملاقات کے دوران قتل کر دیا

بینک اکاؤنٹس میں غیر معمولی ٹرن اوور

عدالت میں پیش کیے گئے ریکارڈ کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں 25 ارب روپے کے ٹرن اوور کا انکشاف ہوا تھا، جبکہ ان کی ظاہر کردہ سالانہ آمدن صرف 4 سے 6 لاکھ روپے بتائی گئی۔ مقدمے میں یہ بھی الزام ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر رقوم امریکا اور متحدہ عرب امارات (دبئی) منتقل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائزعیسی کا سپریم کورٹ میں آخری روز لیکن کسی بینچ کا حصہ نہیں، پھر آج کیا کام کریں گے؟ جانئے

عدالتی فیصلے کی تفصیلات

جسٹس خادم حسین سومرو نے تینوں کیسز پر تحریری فیصلے جاری کیے۔ عدالت نے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے خلاف درخواست کو نمٹا دیا جبکہ 25 ارب روپے کی ٹرانزیکشنز اور منی لانڈرنگ کیس خارج کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ تیسرے کیس میں اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ریلوے کے میکنیکل ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ، افسران کی سرزنش

ایف آئی اے کی تحقیقات

عدالت نے قرار دیا کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کیس میں طے شدہ قانونی طریقہ کار پر مکمل عمل نہیں کیا اور بعض مقامات پر اختیارات سے تجاوز کیا۔ تاہم عدالت نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ قانون کے مطابق شفاف تحقیقات جاری رکھے۔

یہ بھی پڑھیں: نو برڈ زون میں آپریشن تیز،ایئرپورٹس کے گرد 8 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرنے کا عمل جاری، ڈیڈ لائن مقرر

منی لانڈرنگ کے شواہد

عدالت کے مطابق حوالہ ہنڈی اور مشکوک ٹرانزیکشنز کے بظاہر شواہد موجود ہیں۔ فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت تحقیقات جاری رہیں گی۔ دورانِ تفتیش فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام کے ممکنہ کردار کا بھی تعین کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ

اکاؤنٹس کی بحالی کا اختیار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ تحقیقاتی ادارہ ضرورت پڑنے پر اکاؤنٹس ڈی فریز کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔ اگر الزامات ثابت نہ ہوئے تو اکاؤنٹس فوری طور پر بحال (ڈی فریز) کیے جائیں گے۔

اہم قانونی پیش رفت

یہ فیصلہ ایک اہم قانونی پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس میں عدالت نے ایک جانب تحقیقاتی عمل میں خامیوں کی نشاندہی کی، جبکہ دوسری جانب مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی مزید شفاف تحقیقات جاری رکھنے پر زور دیا۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...