ایران کی بحریہ کے اہم کمانڈر کو فضائی حملے میں شہید کر دیا گیا : اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ
تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نیوی کے کمانڈر علی رضا تنگسیری کو ایک فضائی حملے میں شہید کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوجرانوالہ میں پھل فروش نے مبینہ طور پر ایک شخص کو قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپادی
حملے کی تفصیلات
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ حملہ ایرانی شہر بندر عباس میں کیا گیا جہاں تنگسیری کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
کمانڈر کی اہمیت
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ کمانڈر علی رضا آبنائے ہرمز کی بندش کے منصوبے کے مرکزی ذمے دار سمجھے جاتے تھے تاہم ایران یا اسرائیلی فوج کی جانب سے اس خبر کی باضابطہ تصدیق ابھی تک نہیں کی گئی۔








