بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، سیکولر چہرہ اقوام عالم کے سامنے بے نقاب ہو چکا: رمیش سنگھ اروڑہ
افتتاحی تقریب کا انعقاد
اسلام آباد /لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پسے ہوئے محکوم طبقے کی آواز ہیں۔ بھارت نے گزشتہ برس مئی میں پاکستان پر جنگ مسلط کی، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بحریہ ٹاؤن فیز 8 اسلام آباد میں ڈریم ہاؤس آرفن ایج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم شہباز شریف کو روب جیٹن کو نیدرلینڈز کے وزیرِاعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد
ڈریم ہاؤس آرفن ایج کا افتتاح
تفصیلات کے مطابق بحریہ ٹاؤن فیز 8 اسلام آباد میں ڈریم ہاؤس آرفن ایج کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور پنجاب رمیش سنگھ اروڑہ نے تقریب میں بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور ڈریم ہاؤس آرفن ایج کا افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نوید قمر پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کے بلا مقابلہ صدر منتخب ہوگئے
سخاوت اور خدمت کی اہمیت
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ یتیم اور بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا ہی اصل عبادت ہے۔ خدمت خلق میں ہی انسانیت کی معراج ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز پسے ہوئے محکوم طبقے کی آواز ہیں۔ انہوں نے اقلیتوں کو اپنے سر کا تاج قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر علی امین گنڈاپور کی توہین عدالت کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب
بھارت کی جنگی کارروائیاں
بھارت نے گزشتہ برس مئی میں پاکستان پر جنگ مسلط کی، پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ بھارت میں اقلیتیں محفوظ نہیں، سیکولر بھارت کا چہرہ اقوام عالم کے سامنے بے نقاب ہو چکا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
حکومت کی ترجیحات
وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر قیادت، خواتین کو با اختیار بنانا اور اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہر شخص کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ارد گرد بے سہارا لوگوں کا خیال رکھے۔ معاشرے کے ہر طبقے کو ملکی اور سماجی ترقی کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: فضل الرحمان کی جیل میں عمران خان سے ملاقات ہوگی یا نہیں؟ جے یو آئی کا بیان سامنے آگیا
دورہ کرشنا مندر
بعد ازاں صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے کرشنا مندر راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ہندو برادری کے وفد نے صوبائی وزیر کو مندر کے مرمتی کام کے حوالے سے تجاویز دیں، اور صوبائی وزیر نے مندر میں مرمتی اور تزئین و آرائش کے کام کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کے اڈے امریکی سرزمین شمار ہوں گے، ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کا خطے کے ممالک کیلئے پیغام
حویلی سجان سنگھ کا دورہ
صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے حویلی سجان سنگھ کا بھی دورہ کیا، جہاں متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو جاری ترقیاتی کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کی روشنی میں تاریخی مذہبی عبادت گاہوں میں تزین و آرائش کا کام جاری ہے۔
اہم شخصیات کی موجودگی
اس موقع پر اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب اسماء ناز عباسی، طاہرہ مشتاق سمیت انتظامی افسران بھی موجود تھے۔








