باہر بیٹھ کر ہمیں نہ بتائیں کہ پاکستان کے لیے کیا ضروری ہے، بعض لوگ خود کو پاکستان سے مقدم سمجھتے ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیراطلاعات پنجاب کا بیان

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے باہر بیٹھ کر ہمیں نہ بتائیں کہ پاکستان کیلئے کیا ضروری ہے، بعض لوگ خود کو پاکستان سے مقدم سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور کے اوپر ڈرون دیکھے جانے کے بعد طیارہ شکن فائرنگ

نیوز کانفرنس کی تفصیلات

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ایک شخص کو قوم نے سر آنکھوں پر بٹھایا، اس شخص نے اپنے دور میں جو چاہا وہ کیا۔ کل ایک تقریر کو پی ٹی آئی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر براہ راست دکھایا گیا، پاکستان کے جی ایس پی پلس سٹیٹس کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔ قاسم خان کی عید پر بانی پی ٹی آئی سے آدھا گھنٹہ فون پر بات کرائی گئی، یہ یورپی یونین میں جا کر اسرائیلی لابیز سے ملے۔ قاسم خان کی واحد دلیل تھی کہ میرے والد جیل میں ہیں، بانی توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کی وجہ سے جیل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی مودی سے ملاقات، حملے کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں: عطا تارڑ

9 مئی کے واقعات

پاکستان کے خلاف دوسرا 9 مئی کیا گیا، مرکزی کردار قاسم خان ہے، قاسم خان کو والد کے دور میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نظر نہیں آئیں؟ بانی اپنے دور میں چُن چُن کر مخالفین کو جیلوں میں ڈال رہے تھے، پی ٹی آئی دور میں بیٹی کو باپ کے سامنے گرفتار کیا جاتا تھا۔

وزیر اطلاعات کا مزید بیان

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں منشیات کے جعلی مقدمے بنائے گئے، 9 مئی کی ناکام بغاوت کا ایندھن ملک کے نوجوان بنے، بانی کے بچے نہیں۔ باہر بیٹھ کر ہمیں نہ بتائیں کہ پاکستان کیلئے کیا ضروری ہے، بھارت بھی چاہتا ہے پاکستان کو عالمی سطح پر پذیرائی نہ ملے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...