طورخم بارڈر صرف افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کھول رہے ہیں، باقاعدہ طور پر طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا، گورنر خیبر پختونخوا

گورنر خیبر پختونخوا کی پریس کانفرنس

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے پی ٹی آئی خود چاہتی ہے کہ بانی جیل میں رہیں۔ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ جتنی دیر بانی جیل میں رہیں گے، اتنا ہی ان کے مزے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریاض: مختلف وزارتوں کے 358 اہلکار شک کی بنیاد پر زیرِحراست

بانی پر عدم اعتماد

میڈیا سے گفتگو میں گورنر کے پی نے کہا کہ بانی کو ان پر اتنا یقین نہیں کہ وہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کفن باندھنے والی فورس لگتا ہے غائب ہوگئی۔ ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد سہیل آفریدی غائب ہوگئے۔ چیف منسٹر اور وزیر اعظم کی امن و امان کے لیے کوآرڈینیشن ہونی چاہیئے، ہم امن کے معاملے پر سہیل آفریدی کے ساتھ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمان کا اپنے ارکان سمیت ایوان سے واک آؤٹ

علاج کی سہولیات کی کمی

13 سالوں میں خیبر پختونخوا میں ایک اسپتال نہیں ہے جہاں بانی کا علاج ہو سکے؟ بانی کا علاج آج بھی اسلام آباد کے اسپتال میں ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زیمبیا سے ڈی پورٹ ہونے والے 3 پاکستانی وطن واپسی پر گرفتار

سپر پاورز کے ساتھ تعلقات

گورنر کے پی نے مزید کہا کہ آج سپر پاورز بھی پاکستان پر ٹرسٹ کر رہی ہیں۔ فیلڈ مارشل کا کردار دنیا بھر میں مانا جا رہا ہے اور بہترین سفارتکاری سے پورے خطے میں پاکستان کا تاثر بہتر ہوا ہے، امن کے لیے کوششیں رنگ لائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ویڈیو: وہ گھر جہاں سے رحمان ڈکیت کا جنازہ اٹھایا گیا، بھارتی فلم کی کہانی میں کتنی سچائی؟ بھتیجے نے اہم راز کھول دیے

افغانستان میں دہشت گردی

افغانستان میں طالبان حکومت نے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے نہیں کیے۔ پاکستان کو افغانستان میں جہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے ملیں گے، وہاں اسٹرائیک ہوں گی۔ خیبر پختونخوا میں دہشت گردی میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔افغانستان کی دہشت گردی کے شواہد قطر، ترکیہ اور دیگر ہمسایہ ممالک کو دیے گئے ہیں۔

طورخم بارڈر کی صورت حال

دوحہ طالبان مذاکرات سے بھی افغان حکومت پیچھے ہٹ گئی ہے۔ طورخم بارڈر صرف افغان مہاجرین کی واپسی کے لیے کھول رہے ہیں، باقاعدہ طور پر طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...