زلفی بخاری اور عمران خان کے بیٹوں کی حالیہ سرگرمیاں ایک واضح سیاسی ایجنڈے کی عکاسی کرتی ہیں، جس میں ذاتی بیانیہ کو آگے بڑھایا جا رہا ہے،طارق فضل چودھری

اسلام آباد میں وفاقی وزیر کا بیان

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چودھری کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری اور عمران خان کے بیٹوں کی حالیہ سرگرمیاں ایک واضح سیاسی ایجنڈے کی عکاسی کرتی ہیں، جس میں پاکستان کے قومی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر ذاتی بیانیہ کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈسکوز سپورٹ یونٹس کی کارروائیاں جاری، 134 بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج، 5 گرفتار

موقف کی وضاحت

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عارف اجاکیہ جیسے متنازعہ اور پاکستان مخالف بیانیہ رکھنے والے افراد سے ملاقاتیں کسی عام سیاسی عمل کا حصہ نہیں بلکہ ایک سوچے سمجھے بیانیے کا تسلسل محسوس ہوتی ہیں۔ کچھ عناصر عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف فضا بنانے میں مصروف ہیں، تاکہ اپنی سیاست کو زندہ رکھا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں انسداد ڈینگی آپریشن تیز، مختلف سیکٹرز میں سپرے، متعدد نئے کیس رپورٹ

قومی مفادات کا تحفظ

جب ملک کو اتحاد، استحکام اور ذمہ دار قیادت کی ضرورت ہو، ایسے اقدامات قومی بیانیے کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔ یہ وہی سیاست ہے جس کا دعویٰ ’’تبدیلی‘‘ کے نام پر کیا گیا تھا؟ یا یہ ایک ایسا طرزِ عمل ہے جہاں اقتدار کے حصول کے لیے ہر حد پار کی جا سکتی ہے، چاہے اس کی قیمت قومی وقار ہی کیوں نہ ہو۔

عوام کی بصیرت

پاکستان کے عوام اب باشعور ہو چکے ہیں۔ وہ یہ بخوبی سمجھتے ہیں کہ کون ملک کے ساتھ کھڑا ہے اور کون اپنے مفادات کے لیے ایسے عناصر کے ساتھ جڑ رہا ہے جو پاکستان کو عالمی سطح پر نقصان پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...