عازمین کے لئے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار، سوالنامہ جاری

حج 2026 کے لیے میڈیکل فارم کو لازمی قرار دیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حج 2026 کے سلسلے میں عازمین کے لیے پاک حج ایپ پر میڈیکل فارم بھرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور نے پاک حج ایپ پر میڈیکل سوالنامہ جاری کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز کی نگرانی میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی آنکھوں کا چیک اپ جاری

طبی سوالنامہ مکمل کرنے کی ہدایت

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق طبی سوال نامہ جمعہ تک مکمل کرنا ہوگا، امراض کے بارے میں ’’ہاں‘‘ یا ’’ناں‘‘ میں جواب دینا ہوگا۔ سوالنامہ عازمینِ حج کو مربوط طبی سہولیات کی مدد میں معاون ہوگا۔ سوالنامہ میں بلڈ پریشر، امراض قلب اور شوگر کے بارے میں دریافت کیا گیا ہے۔ دمہ، گنٹھیا اور تھائی رائیڈ کے بارے میں بھی فارم بھر کر بتانا ہوگا۔

مزید معلومات اور خدمات

پاک حج موبائل ایپ پر حج ویزا پرنٹ کرنے کا لنک بھی شامل کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق موبائل ایپ پر حج پروازوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ پاک حج ایپ پر مرحلہ وار نئی معلومات شامل کی جا رہی ہیں۔ عازمین حج اعلانات کے لیے پاک حج موبائل ایپ دیکھتے رہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...