اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر منی لانڈرنگ کے الزامات، ایف آئی اے نے دو مقدمات درج کر لیے۔

خلاصہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکار حمزہ علی عباسی کی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات سامنے آنے پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے دو الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں 3400 خواتین کھلاڑیوں کی شرکت، سپورٹس کے 184 پراجیکٹ ایک سال میں مکمل کریں گے: وزیر کھیل فیصل کھوکھر

مقدمات کی تفصیلات

ایف آئی اے کے مطابق پہلا مقدمہ کمرشل بینکنگ سرکل میں منی لانڈرنگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، جبکہ دوسرا مقدمہ اینٹی کرپشن ونگ میں قائم کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: زوہیب پاکستان ٹینس رینکنگز میں انڈر 14 کیٹگری کے نمبر 1 کھلاڑی بن گئے

تحقیقات کے الزامات

تحقیقات کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر بغیر رجسٹریشن غیر قانونی طور پر کلینک چلانے کا بھی الزام ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی اور مشکوک ٹرانزیکشنز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے بظاہر شواہد موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاؤڈ سپیکر میں اذان سے پہلے درود پڑھنے پر امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج، گوجرہ بار کا ہڑتال کا اعلان

مالی سرگرمیاں

ایف آئی اے نے انکشاف کیا ہے کہ فضیلہ عباسی کے 22 بینک اکاؤنٹس میں تقریباً 25 ارب روپے کا ٹرن اوور سامنے آیا ہے، جبکہ ان کی ظاہر کردہ سالانہ آمدن 4 سے 6 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

غیر قانونی منتقلی

مقدمے کے مطابق ڈاکٹر فضیلہ عباسی پر غیر قانونی طور پر رقوم امریکا اور دبئی منتقل کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...