پنجاب حکومت کی پہلی لائف انشورنس کمپنی قائم، ایس ای سی پی نے لائسنس جاری کر دیا
ایس ای سی پی کی جانب سے لائسنس کا اجرا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایس ای سی پی نے پنجاب لائف انشورنس کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا، جس کے بعد ملک میں انشورنس کمپنیوں کی تعداد 13 ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا اہم ترین ریکارڈ توڑ دیا
پنجاب حکومت کی پہلی صوبائی لائف انشورنس کمپنی
سیکیورٹی ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے مطابق پنجاب حکومت کی پہلی صوبائی لائف انشورنس کمپنی قائم کردی گئی ہے۔ ایس ای سی پی کو پنجاب انشورنس کمپنی کا بزنس پلان جمع کرادیا گیا ہے۔ یہ کمپنی کم آمدنی والے افراد، کسانوں، مزدوروں اور چھوٹے کاروباری افراد کو انشورنس فراہم کرے گی اور صوبے کے سوشل ہیلتھ انشورنس پروگرامز کو بھی منظم کرے گی۔
سبسڈائز انشورنس اسکیم اور ڈیجیٹل پراڈکٹس
ایس ای سی پی کے مطابق، پنجاب انشورنس کمپنی صوبے میں کم آمدنی والے افراد کے لئے سبسڈائز انشورنس پریمیم والی اسکیم متعارف کرے گی۔ اس کے علاوہ، یہ کمپنی آسان ڈیجیٹل انشورنس پراڈکٹس بھی متعارف کرائے گی۔ پنجاب میں پنشن اور اینیوٹی مصنوعات بھی متعارف کرائی جائیں گی۔ یہ تمام اقدامات ملک میں انشورنس کوریج بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔








