وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد میں اہم فیصلہ
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: سیمنٹ کی قیمت میں اضافہ
عدالت کا حکم
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے سول جج عباس شاہ نے سہیل آفریدی کے خلاف درج مقدمہ کی سماعت کی۔ عدالت نے کیس میں عدم حاضری پر سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ عدالت نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
مقدمے کی تفصیلات
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 9 اپریل تک ملتوی کردی۔ سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔








