اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ کیلئے 100 ارب روپے کی منظوری دیدی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم شہبازشریف کے کفایت شعاری فنڈ کیلئے 100 ارب روپے کی منظوری دیدی۔
یہ بھی پڑھیں: جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں “خدمات مولانا سمیع الحق شہیدکانفرنس” مولانا حامد الحق حقانی، سراج الحق اور دیگر کا خطاب
کفایت شعاری فنڈ کی منظوری
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران کفایت شعاری فنڈ کیلئے 100 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ یہ اقدام عوام کو مہنگائی سے بچانے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ناچاہتے ہوئے بھی میں عظیم عمارتوں کے سحر میں گم ہوگیا، ذہن میں ایک بار پھر فرعونوں کا دور فلم کی طرح چلنے لگا، جہاں ہر طرف زندگی ہی زندگی ہوتی تھی
رقم کی منتقلی کا فیصلہ
اجلاس میں کفایت شعاری فنڈ کیلئے رقم ترقیاتی فنڈز سے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے اہم منصوبوں کو متاثر نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان فاروقی کے خلاف نوجوان کو گاڑی میں بٹھا کر تشدد کرنے کے کیس میں بڑی پیش رفت
گندم خریداری پالیسی پر غور
ای سی سی اجلاس میں گندم خریداری پالیسی 26-2025 پر بھی غور کیا گیا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے نجی شعبے کے ذریعے گندم خریدنے کی منظوری بھی دے دی۔
حکومت کا گندم خریدنے کا فیصلہ
وزارت خزانہ نے کہا کہ حکومت نے دس لاکھ ٹن تک گندم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ای سی سی نے کسانوں، مارکیٹ اور معیشت میں توازن برقرار رکھنے پر زور دیا اور ملک میں گندم ذخائر کے حوالے سے محتاط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں بدلتی علاقائی صورتحال کے مطابق فیصلے کرنے پر غور کیا گیا۔








