فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
فخر زمان کا اہم سنگ میل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور قلندرز کے بیٹر فخر زمان نے پاکستان سپر لیگ میں ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جمائما نے بیٹوں کو پاکستان جانے سے روک دیا، امریکہ سے سیدھا لندن واپس بلا لیا، نجی ٹی وی کا دعویٰ
پی ایس ایل 11 کا افتتاحی میچ
فخر زمان نے لاہور قلندرز اور حیدرآباد کنگز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 11 کے افتتاحی میچ میں یہ کارنامہ سرانجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ہر کسی کے پاس لندن جانے کا آپشن نہیں ہوتا، سیمی راحیل کا لاہور میں سموگ پر طنزیہ تبصرہ
تین ہزار رنز کا ہدف
فخر زمان کے پاکستان سپر لیگ میں تین ہزار رنز مکمل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے پی ایس ایل کی 98 ویں اننگز میں یہ کامیابی حاصل کی۔
پی ایس ایل میں فخر زمان کا رینک
فخر زمان پاکستان سپر لیگ میں تین ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پلیئر ہیں، جب کہ پشاور زلمی کے بابر اعظم 3 ہزار 792 رنز بنا کر سب سے آگے ہیں۔








