خوشخبری ۔۔ ضلع خیرپور سے گیس دریافت
نئی گیس دریافت کا اعلان
خیر پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور سے نئی گیس دریافت کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی، 75 ہزار سے زائد میٹرک ٹن گندم ضبط
دریافت کی تفصیلات
ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ گیس دریافت سہتو ون ایکسپلوریٹری کنویں سے ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم کے خلاف خاتون کو ہراساں کرنے کے الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا سیشن کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
معاشی فائدے
’’جنگ‘‘ کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ کنویں سے یومیہ 1 کروڑ 72 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل ہوگی، جو کہ توانائی کے بحران اور درآمدی ایندھن پر انحصار میں کمی میں مددگار ہوگی۔
ماہرین کی رائے
ماہرِ توانائی و معیشت محمد عارف کے مطابق او جی ڈی سی ایل کی حالیہ کارکردگی آئل اینڈ گیس کی دریافتوں کے حوالے سے بہترین ہے اور کمپنی نے اپنے جوائنٹ وینچر پارٹنرز کے ساتھ نئی دریافت بھی کی ہے۔








