آبنائے ہرمز کی بندش: بھارت میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت، پمپس پر لمبی لمبی قطاریں
آبنائے ہرمز کی بندش
نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) آبنائے ہرمز کی بندش ’’درد سر‘‘ بن گئی ہے، بھارت میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ پمپس پر لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جب متھن چکروتی نے سوشمینا سین کو نامناسب انداز میں چھوا
بھارتی شہروں میں تقریباً قلت
تفصیلات کے مطابق، آبنائے ہرمز کی بندش کے سبب بھارت کے مختلف شہروں میں پیٹرول، ڈیزل اور گیس کی شدید قلت محسوس کی جا رہی ہے۔ شہریوں کے لیے پیٹرول پمپس پر لمبی قطاریں لگنا معمول بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مالی سال ۲۵-۲۰۲۴ء میں ۴۱۷ ارب ۳۵ کروڑ روپے مالیت کے موبائل فونز امپورٹ کئے گئے
شہریوں کی مشکلات
’’جنگ‘‘ کے مطابق، بھارتی ریاستوں مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، تلنگانہ، آسام اور حیدرآباد میں شہری قطاروں میں لگنے پر مجبور ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے 2 منٹ میں پیٹرول ڈلوا لیتے تھے لیکن اب آدھا آدھا گھنٹہ لگ جاتا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد
خیال رہے کہ بھارت پیٹرولیم مصنوعات کا 50 فیصد آبنائے ہرمز کے راستے درآمد کرتا ہے۔








