ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، امریکی وزیر خارجہ

امریکا اور ایران کے مذاکرات میں پیش رفت

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکا کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے، تاہم انہوں نے تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔ فرانس میں جی سیون وزرائے خارجہ کے اجلاس کے لیے روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کچھ ثالث ممالک کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے اور اس عمل میں “واضح پیش رفت” سامنے آئی ہے۔ ان کے بقول یہ مذاکرات ایک مسلسل اور بدلتی ہوئی صورتحال کا حصہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 30 سیکنڈ میں یہ فیصلہ کرنا تھا کہ بھارت نے ایٹمی حملہ کیا یا نہیں، بلاول بھٹو

سفارتی چینلز کا استعمال

سی این این کے مطابق اس سے قبل امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کابینہ اجلاس میں تصدیق کی تھی کہ امریکا پاکستان کے ذریعے سفارتی چینلز استعمال کرتے ہوئے ایران کے ساتھ بات چیت کر رہا ہے، جس سے خطے میں کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کا عندیہ ملتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم نے وفاقی وزرا کے سامنے تحفظات رکھ دیئے، ملاقات کی اندرونی کہانی جانئے

آبنائے ہرمز کے حوالے سے جی سیون ممالک کا کردار

مارکو روبیو سے جب آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے جی سیون ممالک سے تعاون طلب کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ دیگر ممالک کے اپنے مفاد میں ہے کہ وہ اس میں کردار ادا کریں، کیونکہ دنیا کے کئی ممالک اپنی توانائی کی ضروریات کے لیے اس راستے پر امریکا سے کہیں زیادہ انحصار کرتے ہیں۔

عالمی سطح پر کشیدگی کا اثر

عالمی سطح پر جاری کشیدگی کے دوران ممکنہ ردعمل کے بارے میں سوال پر روبیو نے کہا کہ انہیں اس حوالے سے کوئی تشویش نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں جا رہے بلکہ ان کی ترجیح امریکی عوام ہیں، البتہ دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات ذاتی اور سفارتی سطح پر احتیاط کے ساتھ جاری رکھے جاتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...