پی ایس ایل 11 میں نیا قانون متعارف کرا دیا گیا
پی ایس ایل 11 میں نیا قانون
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے میچز میں نیا قانون متعارف کرایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو خبردار کر رہی ہوں، فالس فلیگ کی آڑ میں مہم جوئی کا انجام خطرناک ہوگا: عظمٰی بخاری
کپتان کی نئی ذمہ داریاں
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نئے قانون کے تحت ہر میچ سے قبل کپتان میچ ریفری کو دو الگ الگ پلیئنگ الیون جمع کراسکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: تعمیرا ور دفاع وطن کی کاوشوں میں بیٹیاں کسی سے کم نہیں :مریم نواز کا شہیدمریم مختیار کی نویں برسی پر پیغام
پلیئنگ الیون کی تفصیلات
ہر پلیئنگ الیون شیٹ میں 11 کھیلنے والے اور 4 متبادل کھلاڑیوں کا بتانا ضروری ہے۔ دو ٹیمیں جمع کرنے کی صورت میں ٹاس کے بعد ہر کپتان ایک پلئینگ الیون کا انتخاب کرے گا۔
حتمی پلیئنگ الیون کی پابندیاں
سلیکٹ ہونے والے پلئینگ الیون پر کپتان دستخط کرے گا جبکہ حتمی پلیئنگ الیون جمع ہونے کے بعد اس میں تبدیلی نہیں ہوسکے گی۔








