پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے، آئی ایم ایف کے چنگل سے صرف ایکسپورٹس بڑھا کر ہی نکلا جا سکتا ہے، صدر ایف پی سی سی آئی
پاکستان کی اقتصادی صورتحال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے، آئی ایم ایف کے چنگل سے صرف ایکسپورٹس بڑھا کر ہی نکلا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال
ایکسپورٹس کا اہم کردار
ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ثاقب فیاض مگوں کا کہنا تھا کہ پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے۔ یورپی یونین نے پاکستان کو 2013 میں صرف فیصد ٹیرف پر ایکسپورٹ کی سہولت فراہم کی۔ ان کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس پاکستان کی معیشت کی لائف لائن ہے، آئی ایم ایف کے چنگل سے صرف ایکسپورٹس بڑھا کر ہی نکلا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نئے سال کا بڑا تحفہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 28 پیسے فی لیٹر تک کمی کردی گئی
یورپی یونین میں پاکستانی برآمدات
ثاقب فیاض مگوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین کو پاکستان کی 24 فیصد برآمدات کی جاتی ہیں۔ یورپی یونین کو ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات تقریباً دگنی ہوئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس ٹیکسٹائل تک ہی محدود نہیں، دیکھنا ہے کہ جی ایس پی پلس کو مزید کیسے مضبوط کرنا ہے۔ پاکستان جی ایس پی پلس کے معیارات پر پورا اتر رہا ہے۔
تاریخی جائزہ
ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں پاکستان کی یورپ کو برآمدات 3.5 ارب ڈالر تھیں، جی ایس پی پلس کے بعد یورپی یونین کو پاکستانی برآمدات 8 ارب ڈالر ہو گئیں۔








