اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کا حکم امتناع واپس لے لیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس سمیت وفاقی اداروں میں بھرتیوں پر پابندی کا حکم امتناع ختم کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ کا 3 ماہ تنخواہ نہ لینے اور ورک فرام ہوم کا فیصلہ
عدالت کا لارجر بنچ اور حکم امتناع کا خاتمہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس پرمشتمل لارجر بنچ نے حکم نامہ جاری کیا، عدالت نے یکم اگست 2024 کو جاری کردہ حکم امتناع واپس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے خسارے میں چلنے کا تاثر غلط ہے، پہلے ٹیم کا منافع دکھائیں گے پھر نیلام کریں گے، محسن نقوی
بھرتیوں کا نیا عمل شروع کرنے کی ہدایت
عدالت نے اپنے فیصلے میں آئی جی اسلام آباد پولیس کو موجودہ پالیسی کے مطابق بھرتیوں کا نیا عمل شروع کرنے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: پولیس کا پارٹی پر چھاپہ، مختصر لباس میں ملبوس 124 ملزمان گرفتار، ایسی چیزیں برآمد کہ ہنگامہ برپا ہوگیا
سیکیورٹی خدشات اور درخواست گزار کا موقف
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا، جبکہ درخواست گزار بیرسٹر یاور گردیزی نے دلائل کیلئے مہلت طلب کی ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق پولیس میں بھرتیوں کا عمل رکنے سے سیکیورٹی خدشات پیدا ہوئے۔
امیدواروں کے مواقع اور بھرتیوں کی شرائط
عدالتی حکم نامے کے مطابق کیس کی وجہ سے زائد العمر ہونے والے امیدواروں کو بھی نئی بھرتیوں میں موقع دیا جائے، تمام بھرتیاں کیس کے حتمی فیصلے سے مشروط ہوں گی۔








