کفایت شعاری مہم میں اکثر سینیٹرز نے تنخواہوں میں کٹوتی کی مخالفت کردی
سینیٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کی مخالفت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت کی کفایت شعاری مہم میں اکثر سینیٹرز نے تنخواہوں میں کٹوتی کی مخالفت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سرکاری دورے پر روس پہنچ گئے
کفایت شعاری مہم کا پرفارما
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کیلئے تمام سینیٹرز کو ایک پرفارما بھیجا گیا تھا، جس میں ان سے 2 ماہ کی تنخواہ سے 25 فیصد سرنڈر کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ سینیٹرز کی اکثریت نے تنخواہ میں کٹوتی کی مخالفت کردی۔
یہ بھی پڑھیں: جو جج انصاف فراہم نہیں کرسکتے انہیں عہدہ چھوڑ دینا چاہیے، علیمہ خان
لکھائی کی صورتحال
ذرائع کا کہنا ہے کہ 95 کے ایوان میں 21 سینیٹرز نے تحریری طور پر تنخواہ میں 25 فیصد کفایت شعاری مہم میں دیا۔ ان میں سینیٹر عبدالقادر، سینیٹر شیری رحمان، سلیم مانڈوی والا، اعظم نذیر تارڑ شامل ہیں۔ اکثریت کا تعلق لیگی جماعت سے ہے، جبکہ سینیٹر منظور کاکڑ، روبینہ ناز، سعدیہ عباسی، خالدہ عتیق، حاجی ہدایت اللہ سمیت 10 سینیٹرز نے اس تجویز کی مخالفت کی۔
اپوزیشن کا موقف
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر سمیت بیشتر نے تنخواہ میں کٹوتی کی مخالفت کی۔ پی ٹی آئی سینیٹرز کی جانب سے بھی حکومتی پرفارما جمع نہیں کرایا گیا، جس کی وجہ سے ان کی تنخواہ میں کٹوتی نہیں کی گئی۔








