پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں 30 روز کی توسیع
دفعہ 144 کی توسیع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی، پاک فوج کی موثر کارروائی، بھارتی چوکیاں تباہ
ڈرون اُڑانے پر پابندی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صوبہ بھر میں آؤٹ ڈور ڈرون اُڑانے پر مکمل پابندی برقرار ہے جبکہ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے تحت کھلی فضا میں ڈرون اڑانے پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس حماس کی مدد کررہا ہے: اسرائیل کا الزام
حکومتی فیصلے کی وضاحت
واضح رہے حکومت پنجاب نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ڈرون کے استعمال پر پابندی عائد کی، تاہم ہالز اور مارکیز کے اندر تقریبات کے دوران چھوٹے ڈرون کے محدود استعمال کی اجازت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک اور پی ٹی آئی رہنما کو جیل سے رہا کردیا گیا، کارکنوں کی جانب سے ہوائی فائرنگ
محکمہ داخلہ کی ہدایات
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اندرونی تقریبات میں ڈرون کے محفوظ استعمال کی ذمہ داری منتظمین پرعائد ہوگی، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اور انٹیلیجنس اداروں کو پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اظہر محمود کا پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ سفر اختتام پذیر
حفاظت اور امن کا قیام
انہوں نے بتایا کہ عوامی تحفظ، امن و امان کا قیام اور املاک کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے جبکہ پنجاب بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی کا اطلاق 25 اپریل تک ہوگا۔
انتظامیہ اور پولیس کے احکامات
پنجاب بھر میں انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت دی گئی ہے۔








