مقابلہ حسن کے دوران ماڈل کے دانت گر گئے
مقابلۂ حسن کا دلچسپ واقعہ
بنکاک(ڈیلی پاکستان آن لائن) تھائی لینڈ کے معروف مقابلۂ حسن ’مس گرینڈ تھائی لینڈ‘ کے دوران ماڈل کے دانت سٹیج پر تقریر کے دوران گر گئے، تاہم امیدوار نے نہایت مہارت اور اعتماد کے ساتھ صورتِ حال کو سنبھال لیا۔
غیر متوقع واقعہ
روزنامہ جنگ کے مطابق ایونٹ میں پیش آنے والے اس غیر متوقع واقعے نے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی۔
مقابلے میں شریک امیدوار کمولوان چاناگو (Kamolwan Chanago) ابتدائی مرحلے میں اپنا تعارف پیش کر رہی تھیں کہ اسی دوران ان کے ڈینٹل وینیئرز اچانک نکل گئے، جس سے چند لمحوں کے لیے سٹیج پر خلل پیدا ہوا۔
کمولوان چاناگو کا پروفیشنل انداز
¡SE LE SALIÓ LA DENTADURA EN PLENO ESCENARIO!
Kamolwan Chanago, candidata de Pathum Thani a Miss Grand Tailandia 2026, protagonizó un momento viral durante la ronda de introducción en traje de gala.
Mientras se presentaba, se le desprendió una carilla dental (o parte de su… pic.twitter.com/usLWhu6scy
— Periodismo Público Ecuador (@PeriodismoP_Ec) March 26, 2026
یہ منظر ججز اور براہِ راست موجود ناظرین کے سامنے پیش آیا، تاہم کمولوان چاناگو گھبراہٹ کا مظاہرہ کرنے کے بجائے پُرسکون رہیں اور چند لمحوں کے لیے مڑیں، اپنے ڈینٹل وینیئرز درست کیے اور دوبارہ اعتماد کے ساتھ اپنی پرفارمنس جاری رکھی۔
ذاتی تجربہ اور عوام کا رد عمل
ان کے اس پُراعتماد اور پیشہ ورانہ رویے نے حاضرین کے دل جیت لیے اور ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔
انہوں نے بعدازاں ایوننگ گاؤن میں پوز دیتے ہوئے کیمروں کے سامنے مسکراتے ہوئے اپنی پرفارمنس مکمل کی، گویا کچھ ہوا ہی نہ ہو۔
واقعت کی وائرل ویڈیو
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جہاں صارفین نے دباؤ کے باوجود ان کے حوصلے اور پیشہ ورانہ انداز کو سراہا۔
یہ واقعہ مقابلے کے ابتدائی مرحلے کے دوران پیش آیا، جبکہ فاتح کا اعلان ہفتے کے روز کیا جائے گا۔
مستقبل کا منظر نامہ
جیتنے والی امیدوار مس گرینڈ انٹرنینشل 2026ء میں تھائی لینڈ کی نمائندگی کرے گی، جو بھارت میں منعقد ہو گا۔








