اب تک پاکستان سے کتنے افغان باشندے وطن واپس بھجوائے گئے؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
افغان باشندوں کی واپسی کی مہم
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اب تک پاکستان سےکتنے افغان باشندے وطن واپس بھجوائے گئے۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: سینئر اداکارہ منزہ عارف کا نئی شادی شدہ لڑکیوں کو جلد بچے پیدا کرنے کا مشورہ
پاکستان میں افغان باشندوں کی غیر قانونی مقامی حکومت
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلاء کی مہم میں محکمہ داخلہ پنجاب کے فارن نیشنل سیکیورٹی سیل کی موثر کارروائیاں جاری ہیں۔ ملکی پالیسی کے مطابق غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو انکے وطن واپس بھجوایا جا رہا ہے۔ اب تک پاکستان سے مجموعی طور پر 21 لاکھ 32 ہزار افغان باشندے وطن واپس بھجوائے گئے جبکہ پنجاب سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوایا گیا۔ پاک افغان بارڈر پر کشیدہ صورتحال کے بعد طورخم بارڈر کی بندش کے دوران غیر قانونی مقیم 936 افغان باشندوں کو چمن بارڈر سے واپس بھجوایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان
کریک ڈاؤن اور نتائج
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے بتایا کہ حکومتِ پاکستان کی واضح پالیسی کے مطابق قابلِ قبول ویزا کے بغیر تمام افغان شہریوں کا قیام غیر قانونی ہے۔ حالیہ کریک ڈاؤن کے دوران صوبہ بھر میں 2,667 رہائشی علاقوں اور 1,177 مارکیٹس کی جانچ مکمل کی گئی۔ ایک ماہ میں 468 ایف آئی آر درج کر کے 591 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو جیل بھجوایا گیا۔ پنجاب میں اس وقت 36 ہولڈنگ سینٹرز فعال ہیں جن میں 259 افغان شہری موجود ہیں جنہیں طورخم بارڈر کے راستے واپس بھجوایا جائے گا۔ ہولڈنگ سینٹرز میں غیر قانونی افغان باشندوں کی عارضی رہائش، رجسٹریشن اور وطن واپسی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ اعداد و شمار پنجاب حکومت کی مؤثر حکمتِ عملی اور فعال انتظامی اقدامات کے عکاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں مستقل جج کی تعیناتی؛ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہوگا
شہریوں کی شمولیت کی اہمیت
ترجمان نے کہا کہ افغان شہریوں کی واپسی کے قومی مشن میں تمام پاکستانیوں کا تعاون درکار ہے۔ افغان شہریوں کے غیر قانونی قیام، شناخت کی جعلسازی یا مشکوک سرگرمیوں کی اطلاع ایمرجنسی 15 پر دیں۔ اب تک غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے حوالے سے 842 شکایات موصول ہوئیں جن پر ایکشن لیا گیا۔ 15 پر اطلاع دینے والوں کی شناخت صیغہ راز میں رکھی جاتی ہے۔
قانونی حیثیت اور کاروباری مواقع
واضح رہے کہ کارروائی صرف غیر قانونی طور پر مقیم باشندوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔ درست ویزا کے حامل افغان شہریوں کو قانون کے دائرے میں کاروبار، روزگار اور دیگر سہولیات میسر ہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا فارن نیشنل سیکیورٹی سیل اس ضمن میں صوبہ بھر میں مانیٹرنگ اور کوارڈینیشن کر رہا ہے۔








