محکمہ موسمیات کی ہفتے کو کراچی میں تیز ہواوں کیساتھ بارش کی پیشگوئی
کراچی میں بارش کی پیش گوئی
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے ہفتے کو کراچی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
موسمی حالات کی تفصیلات
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہفتے کو شہر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی اور کہیں تیز بارش ہو سکتی ہے۔ جامشورو، جیکب آباد، کشمور سمیت دیگر اضلاع میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ شدید آندھی اور جھکڑ چلنے کے باعث کمزور املاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ بارشوں کے دوران آسمانی بجلی بھی گرتی ہوئی دیکھی جا سکتی ہے۔








