پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے مقامی ہسپتال میں کامیاب سرجری
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی سرجری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے مقامی ہسپتال میں سرجری کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کا کور ہیڈکوارٹرز کوئٹہ کا دورہ، بریفنگ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور کور ہیڈ کمانڈر کی بھی شرکت
مسئلہ اور علاج کی ترجیح
روزنامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ مائیک ہیسن کو کمر میں گلٹی کی شکایت تھی، انہوں نے نیوزی لینڈ کے بجائے لاہور میں علاج کرانے کو ترجیح دی۔
یہ بھی پڑھیں: مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی دفتر خارجہ پہنچ گئے
سرجری کے بعد کی حالت
ذرائع کا کہنا ہے کہ کامیاب سرجری کے بعد ڈاکٹرز نے مائیک ہیسن کو 2 ہفتے تک آرام کا مشورہ دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مائیک ہیسن علاج کے بعد واپس نیوزی لینڈ جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر کا طبی معائنہ
علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور منیجر ذمہ داریاں نبھانے والے نوید اکرم چیمہ کی آج انجیو گرافی ہوگی۔
ذرائع کے مطابق نوید اکرم چیمہ کو دل میں تکلیف کی شکایت ہے۔








