جی ایس پی پلس سٹیٹس برقرار رہنا چاہیے، اس پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: ایس ایم تنویر

پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سربراہ یونائیٹڈ بزنس گروپ ایس (یو بی جی) ایم تنویر نے کہا ہے کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس برقرار رہنا چاہیے، اس پر سمجھوتا نہیں ہو سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب

معاشی بہتری کی کوششیں

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ یو بی جی ایس ایم تنویر کا کہنا تھا کہ ہم مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، معیشت کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، تجارت کے لئے فری ٹریڈ معاہدے ہونے چاہئیں، جی ایس پی پلس سٹیٹس 8 ممالک کو ملا ہوا ہے، جی ایس پی پلس سٹیٹس کیلئے سب نے مل کر کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا جی ایس پی پلس سٹیٹس برقرار رہنا چاہیے، اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سیاستدانوں کے پیچھے چلنے والے پی ٹی آئی حامیوں کی داستان

ایس ایم تنویز کے خیالات

ایس ایم تنویز کا مزید کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس سٹیٹس ہمارے لئے معاشی شہ رگ ہے، فائلر اور نان فائلر پر حکومت سے بات ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیا میں غیر ملکی سرمایہ کاری پر پاک بھارت کشیدگی کا کتنا اثر پڑے گا؟

چیئرمین اپٹما کا بیان

چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے کہا کہ ہم ملک سے ہیں اور ملک ہمارے سے، جی ایس پی پلس پاکستان کیلئے اہم ہے، 2013 تک پاکستان کی ایکسپورٹ 2 بلین ڈالر سے نیچے تھی، اب ایکسپورٹ 9.5 بلین ڈالرپر پہنچ چکی ہے۔

کامران ارشد کا کہنا تھا کہ جی پی ایس کو کسی صورت متاثر نہیں ہونا چاہیے، حکومت کو چاہیے جی ایس پی پلس کی حفاظت کرے، ملکی سالمیت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چارسدہ کی تحصیل شبقدر میں دیرینہ دشمنی پر مخالفین نے 2 چچازاد بھائیوں کو قتل کردیا

ایف پی سی سی آئی کے عہدیداروں کی رائے

قبل ازیں کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض ودیگر عہدیداروں نے کہا کہ پاکستان کے لئے جی ایس پی پلس سٹیٹس بہت اہمیت رکھتا ہے، جی ایس پی پلس سٹیٹس سے یورپی ممالک کو برآمدات 3.5 ارب ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب ڈالر ہوگئیں۔

ایکسپورٹ کی اہمیت

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایکسپورٹ اور معیشت کی لائف لائن جی ایس پی پلس ہے، آئی ایم ایف کے قرضے سے باہر آنے کے لئے ایکسپورٹ آخری حل ہے، پاکستان معاشی طور پر مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کا شعبہ ملکی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق جیتا، اب معرکہ معیشت بھی جیتنا ہے، پاکستان کی بزنس کمیونٹی حکومت کے ساتھ مل کر کامیابی حاصل کرے گی。

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...