پنجاب میں 28 مارچ کو رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے تک غیر ضروری لائٹس بند کی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں “ارتھ آور” منانے کا اعلان کردیا۔

مریم نواز شریف کا "ارتھ آور" کا اعلان

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں 28 مارچ کو "ارتھ آور" منانے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں رمضان المبارک کا آغاز کب ہوگا؟ جانیے

عوام کی شمولیت کی اپیل

مریم نواز نے صوبہ بھر کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس عالمی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اعلامیے کے مطابق 28 مارچ کو پنجاب بھر میں رات ساڑھے آٹھ سے ساڑھے نو بجے تک روشنیاں بند رکھی جائیں گی تاکہ توانائی کے تحفظ اور ماحولیاتی شعور کو فروغ دیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: قرآن میرے سرہانے رہتا ہے، روحانی سکون کا ذریعہ ہے: ہالی ووڈ اداکار کا انکشاف

حکومتی اقدامات

حکومت پنجاب نے ارتھ آور مہم میں اشتراک کار کے لیے سیکرٹری ماحولیات کو فوکل پرسن مقرر کر دیا ہے، جبکہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب صوبہ بھر میں اس مہم کی مانیٹرنگ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: چار پانچ سو لوگ جمع کرنے سے انقلاب نہیں آتا، طلال چوہدری

ماحول کی حفاظت کا عزم

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نئی نسل کو محفوظ اور صاف ماحول فراہم کرنے کے لیے اجتماعی کاوشیں ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارتھ آور مہم کا مقصد توانائی کے محفوظ استعمال کے حوالے سے عوامی شعور بیدار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکمران امریکا اور اسرائیل سے خوف کھاتے ہیں: حافظ نعیم الرحمٰن

ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کی تعریف

انہوں نے ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ کی ماحولیاتی تحفظ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحول کو ترجیحات میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

نوجوانوں کا کردار

وزیراعلیٰ نے عوام، خصوصاً نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ توانائی کی بچت کی اس عالمی مہم میں بھرپور حصہ لیں اور دنیا بھر میں جاری اس مہم کا فعال کردار بنیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...