وزارتِ مذہبی امور نے حج تربیت اور ویکسی نیشن کے لیے جامع انتظامات کا اعلان کردیا

حج تربیت اور ویکسینیشن کی سہولیات

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارتِ مذہبی امور نے حکومت کی ہدایات کے مؤثر نفاذ کے لیے فیصلہ کیا ہے کہ حج تربیت، ویکسینیشن اور ادویات کی پیکنگ کی سہولیات ایک ہی دن فراہم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے ایک بار پھر بیلسٹک میزائل داغ دیے۔

مقامات اور تاریخ

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر کے 10 حاجی کیمپوں میں بیک وقت تربیت اور ویکسینیشن کا عمل 8 اپریل سے شروع ہوگا۔ تمام سرکاری عازمینِ حج کے لیے اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق حاجی کیمپ میں شرکت لازمی ہوگی۔ حاجی اپنے شیڈول کی معلومات پاک حج موبائل ایپ پر دیکھ کر متعلقہ کیمپ میں حاضر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ایم این اے ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا شکار، ہیکر نے واٹس ایپ ہیک کر کے رشتہ داروں اور دوستوں سے پیسے بٹور لیے

تربیتی سیشن کی تفصیلات

تربیتی سیشن کے دوران عازمین کو ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ اور کوائف نامے (لگیج ٹیگ) بھی فراہم کیے جائیں گے۔ عازمینِ حج سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنا اصل شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ہمراہ لائیں۔

بینک سہولیات

مزید براں، حاجی کیمپوں میں کرنسی نوٹوں کے تبادلے کے لیے متعلقہ بینکوں کے کاؤنٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...