وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا مصری ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر مشاورت

ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں علاقائی صورتحال اور امن کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا حل عسکری نہیں سیاسی ہے، مصنوعی قیادت مخدوش صورتحال کے بنفیشری ہے اس لئے وہ سیاسی حل کے بجائے عسکری حل کے قائل ہے، حافظ حمداللہ

خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے میں بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی میں کمی، تحمل اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے جاری تمام کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔

باہمی رابطوں کو مضبوط بنانا

اسحاق ڈار اور ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ باہمی رابطوں کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور اہم علاقائی و عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔ دفتر خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا اور مستقبل میں تعاون بڑھانے کے امکانات پر غور کیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...