وزیراعظم شہباز شریف رات 9 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف کا اہم خطاب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف رات 9 بجے قوم سے اہم خطاب کریں گے۔ وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب رات 9 بجے سرکاری ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئی شکوہ ہے نہ پچھتاوا۔ بانیانِ پاکستان کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے کامیاب زندگی بسر کی، لیکن افسوس قومی زندگی میں واضح تبدیلی لانے میں ناکام رہے
کفایت شعاری اور توانائی کے بحران
امکان ہے کہ وزیراعظم قوم سے خطاب میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث ملک میں توانائی کے ممکنہ بحران اور کفایت شعاری کیلیے اٹھائے گئے اقدامات پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی
اس کے علاوہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل یا اسے برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی اعلان کریں گے。








